حیدرآباد۔28مئی(اعتماد نیوز)کانگریس قانون ساز رکن محمد علی شبیر نے آج مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نجمہ ہبت اللہ کی جانب سے مسلمانوں کو تحفظات کی ضرورت نہ ہونے کے بیان کی شدید مذمت کی اور ان کو انکے الفاظ کو واپس
لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے آج الزام عائد کیا کہ نجمہ ہبت اللہ کا یہ بیان بی جے پی کے خفیہ ایجنڈے کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ میں کانگریس کی شکست کا اہم سبب تلنگانہ کی تشکیل کانگریس سے ہی ہوئی ہے کہ وعدی کو عوام کے سامنے مناسب انداز میں پیش نہیں کیا گیا۔